خواب میں افسون دیکھنا

1 Answer

  1. حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسون کرنا لوگوں کو فریفہ کرنا ہے لیکن خدا کے اسماء اور آیات قرآن کے ساتھ ہو۔اگر افسون گر خواب میں دیکھے کہ اس سے اس کو یا کسی دوسرے کو شفاء اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پا کر دلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر افسون میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو خواب میں افسون کرنا باطل ہے۔ اور اگر افسون قرآن مجید اور اسماء الہیٰ سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کا کام کیا ہے اور اس سے اس کو دونوں جہاں کی خیر و صلاح حاصل ہوگی۔

    • 1

Leave an answer

You must login to add an answer.