Khalil Ur Rehman Short Biography In Urdu | خلیل الرحمٰن اعظمی
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور اردو ادب کے متعلق ہر طرح کے سوالات پوچھنے کے لئے پرفیکٹ اُردو پر لاگ ان کریں اور اردو زبان کو ڈیجیٹالائز کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Create A New Account
خلیل الرحمٰن اعظمی 1927ء میں سرائے میر،ضلع اعظم گڑھ اتر پردیش میں پیدا ہوئے جبکہ طویل بیماری کے باعث 1978ء میں علی گڑھ میں ہی انتقال ہوا۔اعظم گڑھ سے ہائی سکول کا امتحان پاس کیا جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم پاس کی اور وہیں شعبہ اردو سے وابستہ ہوگئے۔خلیل الرحمن اعظمی نے غزلیں اور نظمیں دونوں لکھیں۔ ان کی غزلیں اپنے دھیمے انداز، درد مندانہ لہجے،فکری تجسّس اور احساس کی تازگی کے باعث زیادہ پسند کی گئیں۔آپ پرانی تشبیہات اور استعاروں سے گریز کرتے تھے۔آپ کا شمار نئی غزل کے اولین معماروں میں ہوتا تھا۔آپ کے کلام کے مجموعے "کاغذی پیرہن”، "نیاعہد نامہ” اور "زندگی اے زندگی” کے نام سے شائع ہوئے۔ نثری تصانیف میں "اردو میں ترقی پسند تحریک”،”مضامین نو” اور "فکر وفن” شامل ہیں۔ تین کتابیں” نوائے ظفر” ، "مقدمہ کلام آتش” اور "نئی نظم کا سفر” معہ مقدمہ مرتب کیں۔