Perfect Urdu Latest Questions

Taleef-E-Adab
  1. ابریشم کو خؤاب میں دیکھنے کی تاویل یعنی قن یعنی ریشم کے دیکھنے کے مساوی ہے جس کا ذکر حرف قاف میں آئے گا۔

    ابریشم کو خؤاب میں دیکھنے کی تاویل یعنی قن یعنی ریشم کے دیکھنے کے مساوی ہے جس کا ذکر حرف قاف میں آئے گا۔

    See less
    • 0
Taleef-E-Adab
  1. حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ کھانا غم اور اندوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ افسردہ چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی کو غم اور اندوہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے افسردہ چیز دی ہے اور اس نے کھالی ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت میں پڑے گا اور اگر نہیں کھائی ہے تو غم نہ ہونRead more

    حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ کھانا غم اور اندوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ افسردہ چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی کو غم اور اندوہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے افسردہ چیز دی ہے اور اس نے کھالی ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت میں پڑے گا اور اگر نہیں کھائی ہے تو غم نہ ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ کا کھانا دلیل ہے کہ وہ جنگ و خصومت میں پڑے گا۔ حاصل یہ ہے کہ افسردہ چیز کے کھانے میں کچھ فایدہ نہیں ہے۔

    See less
    • 0
Taleef-E-Adab
  1. حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسون کرنا لوگوں کو فریفہ کرنا ہے لیکن خدا کے اسماء اور آیات قرآن کے ساتھ ہو۔اگر افسون گر خواب میں دیکھے کہ اس سے اس کو یا کسی دوسرے کو شفاء اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پا کر دلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیلRead more

    حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسون کرنا لوگوں کو فریفہ کرنا ہے لیکن خدا کے اسماء اور آیات قرآن کے ساتھ ہو۔اگر افسون گر خواب میں دیکھے کہ اس سے اس کو یا کسی دوسرے کو شفاء اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پا کر دلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر افسون میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو خواب میں افسون کرنا باطل ہے۔ اور اگر افسون قرآن مجید اور اسماء الہیٰ سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کا کام کیا ہے اور اس سے اس کو دونوں جہاں کی خیر و صلاح حاصل ہوگی۔

    See less
    • 1
Taleef-E-Adab
  1. حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افیون کا خواب میں دیکھنا غم اور اندیشہ کی دلیل ہے اور افیون کا خواب میں کھانا غم و اندوہ اور مصیبت اور رنج کی دلیل ہے۔

    حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افیون کا خواب میں دیکھنا غم اور اندیشہ کی دلیل ہے اور افیون کا خواب میں کھانا غم و اندوہ اور مصیبت اور رنج کی دلیل ہے۔

    See less
    • 0
Taleef-E-Adab
  1. الو ایک عقاب جیسا شکاری پرندہ ہے۔ حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ الو خواب میں بادشاہ ، ستمگر ہے کہ ہر ایک اس سے ڈرتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں الو کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور فرماں بردار اور طیع ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا خاص مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ الو نے اس کو پکڑا اور ہوا میںRead more

    الو ایک عقاب جیسا شکاری پرندہ ہے۔ حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ الو خواب میں بادشاہ ، ستمگر ہے کہ ہر ایک اس سے ڈرتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں الو کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور فرماں بردار اور طیع ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا خاص مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ الو نے اس کو پکڑا اور ہوا میں لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے حکم سے سفر کرے گا اور بزرگی اور نام پائے گا۔ حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ الو خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے۔ اول بادشاہ ظالم، ستمگر اور خونخوار۔ دوم عالم بددیانت اور مکار۔ بعض نے کہا ہے کہ کاگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ الو اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی۔

    See less
    • 1
Taleef-E-Adab
  1. حضرت ابن سرینؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں الو سرخ یا سیاہ اپنے وقت پر دیکھے تو دلیل مال اور مراد کی ہے۔ اور آلو زرد بیماری کی دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ آلوزرد یا سرخ یا سیاہ ہیں اور ان کا مزہ شیریں ہے خود لے یا کوئی اس کو دے اور کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور مراد پائے گا اور اگر خوابRead more

    حضرت ابن سرینؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں الو سرخ یا سیاہ اپنے وقت پر دیکھے تو دلیل مال اور مراد کی ہے۔ اور آلو زرد بیماری کی دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ آلوزرد یا سرخ یا سیاہ ہیں اور ان کا مزہ شیریں ہے خود لے یا کوئی اس کو دے اور کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور مراد پائے گا اور اگر خواب میں آلوزرد بے موسمے کھائے تو غم و اندوہ، مصیبت اور خصومت کی دلیل ہے اور اگر ترش ہیں، تو اچھے ہیں۔

    See less
    • 0
Taleef-E-Adab
  1. اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے۔ حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہوگا۔ اور سب اس کے تابع ہوں گے۔ جیسے مقتدی نماز میں امام کے تابع ہوتے ہیں۔اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لئے تیار ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا مام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اورRead more

    اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے۔ حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہوگا۔ اور سب اس کے تابع ہوں گے۔ جیسے مقتدی نماز میں امام کے تابع ہوتے ہیں۔اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لئے تیار ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا مام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کر امام بنا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا حاکم اور امیر ہوگا اور ان کے ساتھ اسی قدر عدل اور انصاف کرے گا۔ جس قدر کہ قبلہ کی راستی اور نماز میں رکوع اور سجور کی باقاعدگی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز سے کسی چیز کا نقصان کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقدر نقصان درنماز ان پر جوروظلم وغیرہ کرے گا۔

    See less
    • 0
Taleef-E-Adab
  1. حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ امرود کا اپنے وقت پر کھانا کہ سبز اور شیرین ہے تو دلیل ہے کہ مال حالال پائے گا اور اگر امرود زرد ہے تو بیمار ہوگا۔ اگر موسمی نہیں ہے اور اگر امرود زرد یا سرخ ہے اور مزہ شیریں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اگر ترش اور بے مزہ ہے تو غم کی دلیل ہے۔ حضرتRead more

    حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ امرود کا اپنے وقت پر کھانا کہ سبز اور شیرین ہے تو دلیل ہے کہ مال حالال پائے گا اور اگر امرود زرد ہے تو بیمار ہوگا۔ اگر موسمی نہیں ہے اور اگر امرود زرد یا سرخ ہے اور مزہ شیریں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اگر ترش اور بے مزہ ہے تو غم کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ امرود سبز اور شیریں موسم میں دیکھنا اپنی مراد کو پانا ہے اور اگر کھائے تو بھی نفع کی ہے۔حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امرود کا کھانا پانچ وجہ پر ہے۔ اول مال حلال، دوم تونگری، سوم عورت، چہارم مراد کا پانا، پنجم نفع، اور اگر دیکھے کہ بادشاہ امرود کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر کھایا ہے اس کے مطابق کسی بزرگ مرد سے نفع پائے گا۔

    See less
    • 0
Taleef-E-Adab
  1. حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے۔ لیکن مرد کی ہمت پر ہے۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا ہو۔ اور اگر دیکھے کہ انار درخت سے اتارا اور کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ باجمال عورت سے نفع پائے گا۔ حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں  مال کا جمع کرRead more

    حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے۔ لیکن مرد کی ہمت پر ہے۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا ہو۔ اور اگر دیکھے کہ انار درخت سے اتارا اور کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ باجمال عورت سے نفع پائے گا۔ حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں  مال کا جمع کرنا ہے اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیریں کھانا ایک ہزار درہم ہے جو پائے گا اور انار ترش غم و اندوہ ہے اور جس انار کا ترش یا شریں ہونا نہیں جانتا ہےاس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے۔

    See less
    • 0
Taleef-E-Adab
  1. حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ انجیر کا کھانا موسم میں ہو یا بغیر موسم کے ہو برا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ انجیر کھائی ہے یا جمع کی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ پائے گا اور ممکن ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر زرد دیکھناRead more

    حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ انجیر کا کھانا موسم میں ہو یا بغیر موسم کے ہو برا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ انجیر کھائی ہے یا جمع کی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ پائے گا اور ممکن ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر زرد دیکھنا اور کھانا بیماری کی دلیل ہے اور انجیر سیاہ اور اندوہ ہے اور انجیر سبز وقت پر کھانا جس کا مزہ شیریں ہو، نقصان نہیں دیتا ہے۔

    See less
    • 1